ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا مین بازار اور دیگر متعلقہ جگہوں پر گرینڈ آپریشن

0

عید الضحی کی آمد کے حوالے سے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا مین بازار اور دیگر متعلقہ جگہوں پر گرینڈ آپریشن۔
بازاروں سے غیر قانونی قائم پارکنگ، ریڑیوں اور تھڑے فروشوں کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا۔
ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر مدثر ضیاہ کا ہمراہ انچارج سرکل سٹی اور ایبٹ آباد ٹریڈ یونین کے عہدراروں کے ہمراہ ایبٹ آباد مین بازار اور دیگر متعلقہ بازاروں میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔
اس موقع پر ایبٹ آباد ٹریڈ یونین کو ہمراہ رکھ کر بازاروں میں قائم غیر قانونی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ، جابجا لگیں ریڑیوں اور تھڑوں کا بازاروں سے خاتمہ کیا گیا۔ ایبٹ آباد ٹریڈ یونین اور دیگر دکانداروں کو ہدایات جاری کیں گئیں کہ اپنی دکانوں کے باہر ہرگز گاڑی یا ریڑئی کھڑی نہ ہونے دیں بازاروں میں رش کی وجہ سے اپکے اپنے کاروبار پر برا اثر پڑے گا۔ تمام ٹریڈ یونین کی جانب سے ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.