گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم نے کفن پہن کر اپنی موت کا اعلان کر دیا

0

پھلڑہ (نمائندہ شمال)گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم نے کفن پہن کر اپنی موت کا اعلان کر دیا ۔پولیس نے کفن اتار کر حوالات میں بند کر دیا
مسمات (ش) کی اغواٸیگی کا مجرم اشتہاری کامیاب کارواٸی میں گرفتار ۔ موت کا ڈرامہ رچا کر بڑی چالاکی سے گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی ۔ تھانہ کوزہ بانڈہ نے ڈراماٸی انداز میں گرفتار کر لیا
ڈی پی او بٹگرام شہباز الہی (PSP) کی ہدایات پر جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاٶن میں قابل خان IHC نے سجاد خان SHO کی نگرانی مجرم اشتہاری راج بر عرف شیر خان ولد میر اکبر قوم تنولی سکنہ کنگڑھ چھہ حال گلی باغ بٹگرام ہسٹری شیٹر نمبر 12/APO مقدمہ نمبر 21/2023 جرم 365B/34 تعزیرات پاکستان جس نے گمنام ہو کر کفن میں اپنی تصویریں پھیلا کر مرا ہوا ظاہر کر کے گرفتاری سے بچنے کی ناکام کوشش کی ۔ ناکہ میں گرفتار کیا جا کر پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.