ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا پہاڑی علاقوں میں چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت آپریشن جاری۔

0

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کا پہاڑی علاقوں میں چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت آپریشن جاری۔

بنا فٹنس اور فزیکلی خراب گاڑیوں کی چیکنگ اور بھاری جرمانے کیے گئے۔

ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی ہدایت پر سینئر موٹر وہیکل ایگزامینر انور خان کا ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے ہمراہ مختلف مقامات پر پہاڑی علاقوں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کی خاطر مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کیں گئیں
جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کی فزیکلی چیکنگ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں سواریوں کی حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور فٹنس پر پورے نہ اترنے والے گاڑی مالکان یا ڈرائیوران کو جرمانے کیے گئے۔
اس موقع پر MVE انور خان نے تمام گاڑی مالکان اور ڈرائیوران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو موٹر وہیکل قوانین کے مطابق درست حالت میں رکھیں عدم تعمیل کی صورت میں گاڑی مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.