مانسہرہ کے قبضہ مافیا کی فہرستیں تیار۔۔ جلد گرینڈ آپریشن متوقع
خواجگان ذکریا طارق خان)غریب اور بےسہارا لوگوں کی زمینوں ، جائیدادوں ، مکانوں اور دوکانوں پر ذبردستی قبضہ کرنے والے قبضہ مافیا کو منطقی انجام تک پہنچانے اور عوام کو انکا حق واپس دلوانے کے لیئے DPO مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پورکی DC مانسہرہ ڈاکٹر عدنان خان بیٹھنی کے ساتھ خصوصی میٹنگ ، ضلع میں تحصیل کی سطح پر Land Despute Cells بنانے کے لیئے ڈی پی او مانسہرہ نے ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ کو لیٹر بھی لکھ دیا*
لیٹر میں ڈپٹی کمیشنر مانسہرہ کو ریکوسٹ کی گئ ہے کہ عوام کے زمینوں کے مسائل حل کرنے کے لیئے متعلقہ تحصیلدار ، گرداور اور پٹواری کو ہدایت کی جاۓ کہ وہ پولیس کو زمینوں کے بروقت ریکارڈ کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ پولیس قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانون کےمطابق سخت سے سخت کاروائ کرسکے۔اور غریبوں ،بیواؤں اور یتیموں کو انکا حق واپس دلوایا جاسکے۔
علاوہ ازیں ڈی پی او مانسہرہ نے اپنے دفتر میں عوام کی جانب سے موصول ہونے والی قبضہ کی تمام درخواستوں کی سکرونتی کا عمل مکمل کرنے کے بعد قبضہ مافیا کے لسٹ تیار کرلی ہے ، Land despute cell کی رپورٹ حاصل ہونےکے بعد ان تمام افراد کو نشان عبرت بنایا جاۓ گا۔
ڈی پی او مانسہرہ نے کہا ہے کہ تمام درخواستوں پر رینیو ریکارڈحاصل کرنے کے بعدقانونی کاروائی عمل میں لا کر مظلوم کو انکا حق واپس دلوایا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ مظلوم طبقے سے ساتھ سرپرست کے طور پر کھڑے ہوکر انکا حق دلوائیں گے۔درخواست گزاروں کو انکا حق واپس دلوانے کے لیئے کسی پر پولیس کا کوئی احسان نہیں ہے ، تمام درخواست گزاروں کو انکا حق واپس دلوانے کے لیئے مانسہرہ پولیس اپنے تمام وسائل بروۓ کار لاۓ گی۔