ڈھوڈیال میں مشران و نوجوانوں کا ایک گرنیڈ مشاورتی اجلاس

0

ڈھوڈیال ، ظالمانہ ٹیکسز کا نفاذ ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، نئی واٹر سپلائی اسکیم سے گندے پانی کی ترسیل ، مہنگائی ، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ، ٹی ایم اے بفہ پکھل ، محکمہ پبلک ہیلتھ اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے حلاف عوام پھٹ پڑے ، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ، 2 دن کا الٹی میٹم ، صاف پانی کی فراہمی ، ناجائز فیسوں کا خاتمہ ذائد کرایہ وصولی ، ظالمانہ ٹیکسز کے خاتمہ سمیت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ و دیگر مطالبات کی عدم منظوری کے بعد شاہراہِ ریشم بند کریں گے ، ڈھوڈیال میں مقررین کا حطاب ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈھوڈیال میں مشران و نوجوانوں کا ایک گرنیڈ مشاورتی اجلاس دفتر یونین کونسل میں منعقد ھوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی شرکاء کا کہنا تھا کہ یوسی ڈھوڈیال ایک لا وراث شہر بن گیا ھے کئی ماہ سے گندہ پانی پی رہے ہیں ، پانی کے پائپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، پرائیویٹ تعلیمی ادارے لوٹ رہے ہیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بنے ہوئے ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ھے آٹا سستا ھونے کے باوجود کم وزن روٹی فروحت کی جا رہی ھے تاھم مشاورت کے بعد آئیندہ کا لائحہ طے کر کے دفتر سے باہر آکر روڈ پر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کروایا اور اس موقع پر سابق صدر کشمیری بازار شنکیاری ذوہیب خان عرف سنی خان اور ابرار خانخیل نے حطاب کیا اور تمام مطالبات کی منظوری کے لئے دو دن کا وقت دیا اگر دو دن تک متعلقہ اداروں کا قبلہ درست نہ کیا گیا تو شاہراہِ ریشم اور سی پیک روڈ بلاک کر احتجاج کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.