مطالبات پورے ہونے تک ہماری ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا

0

پکھل(چیف رپورٹر)25 نومبر کو صوبای سطح پرہڑتال کی جائے گی، صوبائی قائدین کے مطالبات نہ پورے ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی ان خیالات کااظہارخالد خان صدر پیرا میڈیکل اہسوسی ایشن مانسہرہ نے شمال پریس کانفرنس سے کیااس موقعہ پرسینئر پیرامیڈیکس ابرارخان، شبیر خان،فیضان اختر لودھی ودیگر پیرامیڈیکس موجود تھے خالدحان نے کہا 25 نومبر کو صوبہ بھر کی ہڑتال پشاور میں ہوگی جس میں ضلع بھر کے پیرا میذیکس سٹاف شمولیت شرکت کریں گے، انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کوالیفائیڈ پیرا میڈیکس کو ہراساں کرنے کاسلسلہ بند کیاجائے IHPسمیت دیگر پراجیکٹ ملازمین کی ادائیگی اوران کوریگولازکرنا اورفیکلٹی آف یرامیڈیکس الائیڈ ھیلتھ اھم عہدوں رجسٹرار اورکنٹرولر پر اہل پیرا میذیکس تعنیات کرنا اور دیگر اھم مطالبات ھمارے ایجنڈہ میں شامل ھیں ان مطالبات پر کسی قسم کاسمجھوتا نہیں کریں گے اور مطالبات منظور نہ ھونے تک صوبائی ھڑتال جاری رھے گی بصورت دیگر ھڑتال کادائرہ وسیع کردیاجائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.