اعظم سواتی جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر)اعظم خان سواتی جیل سے رہاہو جانے کے بعد پھر سے گرفتار انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اعظم خان سواتی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا تفصیلات کے مطابق اعظم خان سواتی کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایک درجن کے قریب مقدمات درج تھے گزشتہ روزعدالت نے تمام مقدمات سے اعظم خان سواتی کو رہا کردینے کے احکامات جاری کیے عدالتی احکامات کی روشنی میں اعظم خان سواتی جب رہا ہوکر باہرآئے توٹیکسلا پولیس کی ایک بڑی نفری نے اعظم خان سواتی کو اپنی تحویل میں لے لیااورٹیکسلا میں درج دہشتگردی کی دفعات کے مقدمے میں نئی گرفتاری ڈال دی اعظم خان سواتی کو ٹیکسلا پولیس نے راولپنڈی دہشتگردی کی عدالت میں سات روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیاتاہم عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اعظم خان سواتی کو ٹیکسلا پولیس کے حوالے کردیااعظم خان سواتی کی بلاجوازگرفتاریوں کو وقاص رضاخان ایڈووکیٹ ملک جبران اوراسد اقبال نے سیاسی انتقامی کاروائی قراردے دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.