انجمن تاجران مانسہرہ انتخابات، وارڈ پانچ کے امیدواروں کا بائیکاٹ
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر)انجمن تاجران انتخابات الیکشن کمشنر عدم اعتماد وارڈ نمبر پانچ سے جنرل سیکرٹری کے امیدوار نے الیکشن تاجران کابائیکاٹ کردیا،غیر قانونی اور غیر آہنی الیکشن کو نہیں مانتے، الیکشن کمشن چیئرمیں حافظ اعجاز کو نہیں مانتے، نئے الیکشن شیڈول کااعلان کیاجائے ان خیالات کا اظہارکشمیری بازار وارڈ بر پانچ سے جنرل سیکرٹری کے امیدوار سرفراز شہزاد نے کیا ان کامزید کہناتھا کہ تاجران الیکشن غیر قانونی اورغیر آئینی ہیں چئیرمین حافظ اعجازالرحمان کے اقدامات جانبدارانہ ہیں ان کی موجودگی میں الیکشن کابائیکاٹ کرتے ہیں اور ان کی موجودگی میں نہ ہی کوئی نیاالیکشن شیڈول مانتے ہیں ان کی موجودگی میں صاف وشفاف الیکشن ممکن ہی نہیں ہیں جلد ہی انجمن تاجران کے تمام گروپوں سے مل کرغیر متنازعہ الیکشن کمشن اورکابینہ بنائیں گے