پریس کلب مانسہرہ کے منافی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی رکنیت ختم کرنیکافیصلہ

0

مانسہرہ(بیوروپورٹ)مانسہرہ پریس کلب جنرل باڈی کااجلاس ممبران پریس کلب نے کابینہ فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے تمام امور کی منظوری دے دی سال 2023/2024 کا بجٹ طویل بحث کے بعد متفقہ طور پر منظور کر لیاگیاممران پریس کلب جنکے لواحقین کی وفات ہوئی تھی کو پریس کلب کے صدر شہزاد جہانگیری نے چیک ادا کر دیئے پریس کلب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی رکنیت ختم کرتے ہوئے انکے خلاف فوجداری کاروائی کا بھی فیصلہ کر لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ پریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس گزشتہ روز مانسہرہ پریس کلب میں زیر صدارت صدر شہزاد جہانگیری منعقد ہو اجلاس میں دو تہائی سے زاہد ممبران نے شرکت کی صدر پریس کلب شہزاد جہانگیری نے اپنی دو سالہ کارکردگی پیش کی اور کابینہ کے ہونے والے فیصلوں سے متعلق بھی ممبران پریس کلب کو بریف کیا اجلاس میں سیکریٹری فنانس عقیل احمد نے دو سالہ آمدن و اخراجات جنرل باڈی کے سامنے پیش کیئے جسپر ممبران پریس کلب مسعود شوق خاور عباسی نثار احمد طاہر شہزاد تنولی خان مختار اعوان سرفراز خان راجہ کامران مظہر بشیر ڈاکٹر زکریا طارق عادل پکھلوی اشتیاق خان تنولی شفیق الرحمان اعوان اور دیگر نے اظہار خیال کیا اور صدر شہزاد جہانگیری اور انکی کابینہ کو خراج تحسین پیش کیا اور طویل بحث کے بعد بجٹ کی متفقہ طور پر منظوری دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب شہزاد جہانگیری نے کہا کہ ہم سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کے تہ دل سیمشکور ہیں جنہوں نے مانسہرہ پریس کلب کو گرانٹ دی انہوں نے بتایا کہ پریس کلب مانسہرہ کی 80 لاکھ کی گرانٹ کی سمری منظور ہو چکی ہے اس کے ساتھ ممبران پریس کلب کے لیِے سولر سسٹم اور ان کے بچوں کے لیِئے سکالر شپ بھی دی جا رہی ہے اور سب سے بڑھ کر ممبران پریس کلب کو میڈیا کالونی کا تحفہ بھی عنقریب دیا جائے گا انہوں نے کہ پریس کلب ایک ادارہ ہے اور ہم نے اسکا تقدس بحال رکھنا ہے ممبران پریس کلب نے جو زمہ داری مجھ پر ڈالی تھی اسے احسن طریقہ سے نبھایا ہے اور ممبران پریس کلب کے اسی اتفاق و اتحاد سے ہم آئندہ بھی ممبران کی فلاح و بہبود کے لیئے اقدامات کرتے رہینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.