شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی، ملک میں حقیقی عوامی حکومت کا قیام ہوگا

0

ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)صدر پاکستان پیپلز پارٹی نارتھ جرمنی،ریجنل انٹرنیشنل کوارڈینیٹر آر سی سی کوآرڈینیشن سیل بلاول ہاؤس،انچارج سوشل میڈیا سیل جرمنی نسیم چیمہ کی پیپلز سیکرٹریٹ ایبٹ آباد آمد،ضلعی صدر پیپلز پارٹی سید سلیم شاہ،رہنما پیپلز پارٹی اختیاراللہ بٹ،جنرل سیکرٹری افتخار تنولی،صدر پی پی لوئر تناول بشیر احمد شاہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ساجد جاوید بٹ،سیکرٹری پیرامیڈیکل فورم ابو ہریرہ و دیگر نے مالائیں پہنا کر گرمجوشی سے استقبال کیا،اس موقع پر دوران گفتگو پیپلز پارٹی کی تاریخ اور شہید سیاسی خاندان کی ملک و جمہوریت کے لیے قربانیوں اور آمریت کے دور میں جیالوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور کارکنان کی ثابت قدمی کا تذکرہ کیا گیا،حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شرکاء گفتگو نے کہا کہ ملکی حالات انتہائی نا گفتہ بہ ہیں۔پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوامی حق کے لیے ہمیشہ سے سرگرم رہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو جرات مند اور اہل سیاست دان ثابت ہو رہے ہیں انشا اللہ وہ وقت دور نہیں کہ شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور وطن عزیز میں ایک حقیقی عوامی حکومت کا قیام ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.