سب نے اپنے اپنے حصے کا کام کر کے معاشرہ میں تبدیلی لانی ہے،بابر سلیم
مانسہرہ(بیورورپورٹ)صحافی کسی بھی ریاست کی کان آنکھ کی حیثیت رکھتے ہیں،جس ملک میں معیاری صحافت ہوتی اسے ترقی و خوشحالی کے راہ سے کوئی نہیں ہٹاسکتا،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر نے ان خیالات کا اظہار مانسہرہ سے آئے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیااس موقع پرمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف،سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، مانسہرہ پریس کلب و ٹی وی جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی کابینہ بھی موجود تھی،اسمبلی کانفرنس روم میں منعقدہ اس اجلاس میں مانسہرہ پریس کلب کو پچاس لاکھ روپے گرانٹ ملنے پرصحافیوں کی جانب سے سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اورصوبائی حکومت کاشکریہ اداکیاگیا،اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ گرانٹ کی رقم کو تعمیراتی کاموں میں لگایاجائے خاص کر موجودہ سوشل میڈیا کے دور میں اپنے نوجوان صحافیوں کو جدید آلات لے کردیں اورساتھ اس طرز کی ورکشاپس کاانعقادکیاجائے جس میں سینئرصحافی اپنے نوجوان ساتھیوں کو مثت صحافت پر آگاہی دیں. سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے اپنے اپنے حصے کا کام کر کے اس معاشرہ میں مثبت تبدیلی لانی ہے جس میں سب سے اہم زمہ داری صحافیوں پر عائد ہوتی ہے کیونکہ آپ کے توسط سے ہی عوام حکومتی ومعاشرتی مسائل و معاملات سے باخبر رہتی ہے،مانسہرہ پریس کلب کے صدرشہزاد جہانگیری نے اپنے خطاب میں سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ہمارے پریس کلب کو 50 ملین کی گرانٹ ملی جس پرآپ اورصوبائی حکومت کاہم شکریہ اداکرتے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ ہماری حکومت صحافیوں کے مسائل کوحل کرنے میں سنجیدہ اقدامات اٹھاتی رہے گی،اس دوران پریس کلب مانسہرہ کے صحافیوں نے قرعہ اندازی کااہتمام بھی کیاجس میں عمرے کے ٹکٹ دیے گئے،اس کے علاوہ سپیکر بابر سلیم سواتی،مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد سیف، سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے ہاتھوں صحافیوں میں چیک اورلیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، تقریب کے اختتام پر صحافیوں نے سپیکر اسمبلی، مشیر اطلاعات اور سابق وزیر اطلاعات کو روایتی شال پہنایااوریادگاری گروپ تصویر بنائی گئی