ایبٹ آباد شہر سمیت گردونواح کی تمام سڑکوں پر منی اڈوں کے خاتمہ کاحکم
ایبٹ آباد (سپیشل رپورٹر)ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کاعوام کو درپیش مسائل کے حل کی خاطر ٹریفک افسران کے ہمراہ منڈی موڑ تاکالا پل تک دورہ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی منڈیاں، انسپکٹر ٹریفک اور متعلقہ بیٹ افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔اس دوران منڈی موڑ تا کالا پل تمام بیٹ افسران کو ساتھ رکھ کرانہیں تمام زیادہ رش والے پوائنٹس، منی اڈوں اورایسے پوائنٹس جہاں ٹریفک کی روانی میں خلل آتی ہے انہیں بتلایا گیا۔بیٹس انجارجز کو ٹریفک میں خلل ڈالنے والے پوائنٹس بتلاتے ہوئے ہدایات دی کہ 1۔نیشنل بینک کے باہر صرف بینک آنے والوں کی گاڑی کھڑی ہوگئی اس کے علاوہ تمام گاڑیوں کو فلفورہٹایا جائے 2۔عدالتوں کو آنے والے افراد کی گاڑیوں کو عدالت کے اندر پارکنگ میں کھڑی کروائیں۔ 3۔فوارہ چوک تا لاری اڈہ روڈ کے دونوں اطراف کسی قسم کا اڈہ، پارکنگ اور ریڑیوں کو نہ کھڑا ہونے دیں۔ 4۔آگے کمفرٹ ان ہوٹل کے پاس لگائے جانے والے موٹر سائیکلوں کے جمعہ بازارکو فی الفور ادھر سے ختم کروائیں۔ 5۔فوارہ چوک تا کریم پورہ چوک تک ہر قسم کی گاڑیوں کو نہ کھڑے ہونے دیں۔ 6۔ سوزوکیوں کے لہے بنائے جانے والے سٹاپس کومکمل بحال رکھیں ان سٹاپس پر کسی قسم کی پرائیویٹ گاڑی کو پارک نہ ہونے دیں۔ 7۔ سپلائی بازار سے رحمت ہسپتال تک کھڑی گاڑی کو ایک لائن میں ترتیب کے ساتھ کھڑی کریں لائن سے باہر کوئی بھی گاڑی نہ کھڑی ہونے دیں۔ 8۔ مدینہ شنواری کے باہر لگائے جانے والے گاڑیوں کے جمعہ بازار کو وہاں موجود شوروموں کے اندر تک محدود کریں باہرسڑک پر گاڑی کھڑی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کریں۔ 9۔ سپلائی اور سپلائی سے آگے تمام سکولوں کو اس بات پر آمادہ کریں کہ وہ سکول کے بچوں کو لانے اور لے جانے والی گاڑیوں کو سکول کے اندر پارک کروائیں باہر کھڑی گاڑیوں کے خلاف کاتوائی کریں۔ 10۔میزائل چوک میں سڑک کے دونوں اطراف پارک کیے گئے موٹر سائیکل گاڑیوں کو فی الفور ختم کیاجائے اور سڑک یا پیدل عوام کے لیے مشکلات پیدل کرنے والے ریڑی بانوں کو ہٹایا جائے۔ 11۔ کمپلیکس کے تمام ایریاہ میں لگائے جانے والی گاڑیوں اور ریڑیوں کو فلفور ہٹایا جائے۔ 12۔ کالا پل اور اس کے اردگرد بنائے جانے والے اڈوں اور ریڑییوں کوہٹایاجائے۔