عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا
ہری پور (اسپیشل رپورٹر)عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ میں قید کی سزا سنائی گئی تھی، بشریٰ بی بی سخت سکیورٹی خصار میں جیل سے روانہ کردیا، قبل ازیں اسپیشل جج سینٹرل نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکارجاری کیا تھا،،گزشتہ روزبشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظورہوئی تھی۔2ضامن اور20لاکھ مچلکوں کے عوض بشریٰ بی بی کی ضمانت منظورکی گئی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نیبشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی تھی۔گزشتہ روزججز کی عدم دستیابی پربشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکارجاری نہیں ہوسکی تھی۔