صوبہ ہزارہ ہماری منزل، قیام تک بھرپور جدوجہد کریں گے، ملک شکیل

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران(رجسٹرڈ)مانسہرہ کے مرکزی صدر ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ ہماری منزل ہے جس کے قیام کے مشن کی تکمیل کیلئے بھر پور جدوجہد کریں گے تحریک صوبہ ھزارہ کے شہدا کا پاک خون رائیگاں نہیں جائے گاانہوں نے ان خیالات کااظہار تاجران مانسہرہ کے وفد و بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر عبدالمالک صراف، ملک صابر اعوان و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ملک شکیل اروان کاکہناتھا کہ صوبہ ھزارہ کاراستہ مشکل ودشوارضرورہے مگر منزل دور نہیں صرف عزم جرات اورہمت کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ھزارہ وال قوم کی پہچان کیلئے انشاء اللہ اپنا بنیادی حق صوبہ ھزارہ ایک دن ضرور حاصل کر کے رہیں گے ملک شکیل نے شہدائے ھزارہ وبابائے صحافت نیاز پاشا جدون سمیت صوبہ ھزارہ کیلئے جدوجہد کرنے والے تمام مرحوم رہنماؤں کو خراج عقیدت اور صوبے کی منزل کیلئے برسر پیکار تمام قائدین و رہنماؤں اورسرفروشان ھزارہ کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.