اعظم خان سواتی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر)تحریک انصاف کے راہنما اعظم خان سواتی کوچودہ روزجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیاانسداد دہشتگردی کی عدالت میں گرفتاراعظم خان سواتی کو تین روز جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیاگیااور مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے اعظم خان سواتی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دینے کے احکامات جاری کر دیئے اعظم خان سواتی نے عدالت کے باہر موجود میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ظلم کی سیاہ رات بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔