جب تک مذہبی جماعتوں کو مضبوط نہیں کیا جاتا تب تک تبدیلی ناممکن ہے

0

حویلیاں (نمائندہ شمال)مرکزی مسلم لیگ پاکستان میں فلاحی اور نظریاتی سیاست کی علمبردار ہے،پاکستان کو کرپٹ اور نااہل سیاسی عناصر نے نقصان پہنچایا،جب تک مذہبی جماعتوں کو مضبوط نہیں کیا جاتا تبدیلی ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر حافظ عبدالروف،نصرجاوید،سردار سجادخان،مرتضی ہزاروی،سردار شاہنواز اور دیگر نے حویلیاں پریس کلب میں رکنیت سازی مہم کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ قوم کو نیک،صالح اور خادم خلق قیادت فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے حافظ عبدالروف نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کاروبار بن چکی ہے اور سرمایہ کاروں نے ایوان اقتدار کو اپنی پناہ گاہ بنا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک بھر میں رکنیت سازی مہم میں نوجوانوں کو دعوت دے رہی ہے کہ اس وقت پاکستان کو نیک اور صالح قیادت کی ضرورت ہے جو علاقائی سطح سے لے کر ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کر سکیں حافظ عبدالروف نے کہا کہ پاکستان میں غیر منصفانہ نظام سیاست کی وجہ سے تمام ادارے کمزور اور بیرونی قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے پڑھے لکھے نوجوان بیروزگاری کی وجہ سے بیرون ملک جا رہے ہیں حافظ عبدالروف نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر مقامی سطح پر مضبوط بنانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل حویلیاں سمیت دیگر علاقوں میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ رکنیت سازی مہم کے ذریعے فعال اور فلاحی پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.