مانسہرہ، اسرائیلی جارحیت و امت مسلمہ کی خاموشی پر احتجاجی ریلی
مانسہرہ(جنرل رپورٹر) غزہ کے نہتے شہریوں پر اسرایلی جارحیت اور امت مسلمہ کی خاموشی پر بھرپور مذمت کرتے ہیں یوم غزہ یکجہتی فلیگ مارچ سے جماعت اسلامی خواتین ونگ کے خطاب۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانسہرہ جماعت اسلامی خواتین ونگ کے زیر اہتمام مرکز اسلامی سے قراقرم بائی پاس روڈ چوک تک فلسطینی مظلوم مسلمانوں پر اسرایلی جارحیت کاایک سال مکمل ہونے اظہار یکجہتی فلیگ مارچ ریلی نکالی گئی۔ریلی میں جماعت اسلامی خواتین ونگ، الخدمت فاؤنڈیشن سکول، دار ارقم سکول کے سٹوڈنٹس سمیت خواتین اوربچوں نے بڑی کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پرجماعت اسلامی الخدمت کے ضلعی صدرکامران ریاض اعوان، جے آئی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر شیخ ندیم راجپوت نے دیگر جماعتی ممبران کے ہمراہ سیکیورٹی اوردیگر سہولیات فراہمی خدمات کو احسن طریقے سے سرانجام دیا،پر ہجوم یوم یکجہتی غزہ فلیگ مارچ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی خواتین ونگ کی نائب صوبائی امیر مس رفعت شاہین،ناظمہ غنوی یوسف، فاریہ مسعود، ماریہ آفتاب ودیگر نے کہا کہ ہم غزہ پر اسرائیلی جارحیت کاایک سال مکمل ہونے پر اہل فلسطین مسلمانوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امت مسلمہ کے خواب غفلت میں سوئے ہوئے بے حس حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خواب غفلت سے بیدار ہوکر اوریہود و نصاری سے مقابلہ کرکے فلطینی مسلمانوں کاساتھ دیں