PTIکارکنوں کے تشدد کا شکارایبٹ آباد کے رہائشی پولیس کانسٹیبل ہسپتال میں دم توڑ گئے

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) تحریک انصاف کے کارکنوں کے تشدد سے شدید زخمی ہونے والے ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل عبدالحمید شاہ پمز ہسپتال میں دم توڑ گئے عبدالحمید شاہ کو تحریک انصاف کے مظاہرین نے چونگی نمبر 26 سے اٹھا کر لے گئے تھے اورتشدد کرنے اوروردی وغیرہ پھاڑدینے کے بعد زخمی حالت میں پھینک دیاتھاکانسٹیبل عبدالحمید شاہ کوشدید زخمی حالت میں پمز ہسپتال میں منتقل کردیاتھالیکن وہ شدید سر پرچوٹوں کی وجہ سے ہسپتال میں دم توڑگیاشمال کے رابطہ کرنے پر اسلام آباد پولیس کے ایک آفیسر خورشید خان نے شمال کے رپورٹر غفارخان مہمندکو بتایا کہ شہید عبدالحمید شاہ 1988 میں اسلام آباد پولیس میں بھرتی ہوئے تھے اورتین ماہ بعد ان کی ریٹائرمنٹ تھی لیکن تحریک انصاف کے کارکنوں نے گزشتہ روزاسلام آباد چونگی نمبر 26 پر عبدالحمید شاہ کواغواء کرکے لے گئے اورشدید تشدد کے بعد انہیں پھینک کرچلے گئے عبدالحمید شاہ کے قتل کامقدمہ تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف درج کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.