اپنے دور میں تحصیل بالاکوٹ کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کی ہے،احمد حسین شاہ

0

بالاکوٹ (چیف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر سید احمد حسین شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں تحصیل بالاکوٹ کے لیے ہر سطع پر آواز اٹھائی اور ہر ممکنہ مسائل حل کئے ان کا کہنا تھا کے تحصیل بالاکوٹ میں دریاے کنہار پر پانچ ڈیم بن رہیے ہیں اور عالمی قوانین کے مطابق بھی جہاں بجلی پیدا ہوتی ہیے وہاں کے عوام کو حقوق دیئے جاتے ہیں فری بجلی تحصیل کے عوام کاحق ہے اور ہم سب جیتنے یا ہارنے والے امیدوار سب ملکر عوام کے مطالبہ کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ان کاکہنا تھا کے جب سکی کناری ہائیڈرو پاورکامنصوبہ شروع ہواتواس وقت بھی واپڈا کو ہم نے پانچ فیصد منافع تحصیل بالاکوٹ کو دینے کامطالبہ کیاتھا جو کہ حکومت نے مان لیاتھاانہوں نے کہا کے زلزلہ کے بعد نیو بالاکوٹ سٹی کے لیے ہم نے ہر فورم پر آواز بلند کی اورصوبائی ہاسنگ اتھارٹی کو بھی منصوبہ بارے مکمل پلان دیاتا کہ متاثرہ افراد کو اپنے گھر مل سکیں اب بھی صوبہ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے انہیں چاہئے کے وہ اپنے بانی تحریک کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے تحصیل بالاکوٹ اورضلع مانسہرہ کا انفراسٹرکچر مکمل کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.