تاجران کے تین بڑے گروپوں کااتحاد کافیصلہ

0

مانسہرہ(شیخ نزیر سے+محمد نعیم سے)انجمن تاجران انتخابات مانسہرہ تاجر برادری کے وسیع تر مفاد کی خاطر تین بڑے گروپوں نے اتحادکر لیا،مل کر مانسہرہ بھر کی تاجر برادری کی بے لوث خدمت کرتے ھوئے ان کے حقوق کا دفاع کرینگے، تاجر خدمت گروپ، تاجر اتحاد گروپ و ینگ ٹریڈرز گروپ کا کا اعلان ون ٹو ون مقابلہ متوقع،تفصیلات کے مطابق مانسہرہ انجمن تاجران ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق انجمن تاجران انتخابات مانسہرہ کے انتخابات کے حوالے سے نہ صرف الیکشن گہما گہمی عروج پر جاری ہے بلکہ مانسہرہ کی 25 ہزار تاجر برادری کے وسیع تر مفاد کی خاطر تاجران الیکشن میں حصہ لینے والے تین بڑے گروپوں میں شامل تاجر خدمت گروپ، تاجر اتحاد گروپ اور ینگ ٹریڈرز گروپ نے ایک ہونے کااعلان کردیا ہے جس کے بعد نہ صرف تاجران الیکشن میں کھلبی مچ گئی ھے بلکہ مانسہرہ بھر کی تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، دوسری جانب تاجران ذرائع کے مطابق انجمن تاجران مانسہرہ الیکشن 2024 میں ون ٹو ون مقابلہ متوقع ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.