پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر صوبے بنانا وقت کی ضرورت ہے

0

مانسہرہ(سٹی کورٹس رپورٹر)پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر صوبے بنانا وقت کی ضرورت ہے kpk کی صوبائی حکومت نے ہزارہ کے حقوق پر قبضہ کر کے ہزارہ کوبالکل پسماندہ رکھا ہواہے ہمارے تمام وسائل اٹک پراستعمال کر رہے ہیں صوبہ ہزارہ ہماری منزل مقصودہے۔سابقہ وفاقی وزیر و چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردارمحمد یوسف کاہزارے وال اوورسیز کیمونٹی سے خطاب۔جدہ میں مقیم مانسہرہ کی معروف کاروباری وسماجی شخصیت اکرم تنولی کی جانب سے چئیرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردارمحمد یوسف کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیاجس میں بڑی تعداد میں ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم اور تناول ہزارہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے عہدیداران ے اوران کے قریبی دوستوں نے شرکت اس موقع پر اکرم تنولی اور دیگر شرکاء نے سردار محمد یوسف کو عمرہ کی مبارکباد دی اوراپنے خطاب میں تحریک صوبہ ہزارہ اوربالاکوٹ میں فری بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے سوالات کئے۔جس پر سردارمحمد یوسف نے کہا کہ صوبہ ہزارہ انتظامی بنیادوں پر وقت کی ضرورت ہے سابقہ ادوارمیں قومی اسمبلی اورسینیٹ سے صوبے کابل پاس کیاتھاجو اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھج دیااس کاریکارڈ ہم دوبارہ نکلوائیں گئے اوروزیراعظم شہباز شریف نے ہمیں صوبہ ہزارہ کی یقین دہانی کروائی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت kp حکومت صوبے بھر میں مکمل ناکام ہوچکی جو صرف احتجاج میں صرف اپنے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے صوبے بھر میں کوئی قانونی عملدرآمد نہیں ہورہاافراتفری کاعالم ہے اورہزارہ کو تو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا ہواہمارے تمام وسائل اٹک پاراستعمال ہو رہے ہیں جو ہزارہ کے ساتھ کھلی دشمنی ہم انتظامی بنیادوں پر اپنے حقوق کے لیے صوبہ کامطالبہ کرتے ہیں اورصوبہ ہزارہ بناکر چھوڑیں گئے باقی جہاں تک بات تحصیل بالاکوٹ کے فری بجلی کی ہے تو وہ ان کا بنیادی حق ہے یہ انٹرنیشنل قانون ہے جہاں پر کوئی بڑے ترقیاتی منصوبے تعمیر ہوتے ہیں تو مقامی لوگوں کو خصوصی رعایت یا مراعات دیئے جاتے ہیں اس میں سے اس حوالے سے میں وفد کی صورت میں وزیراعظم پاکستان سے خصوصی ملاقات کرچکا ہوں وہ سکی کناری ڈیم کا افتتاح وہاں آ کریں اورہمیں امید ہے وہاں کی عوام کو یہ حق دیاجائے گامیں اپنی عوام کے ہر جائز حقوق کے لیے ان کے ساتھ ہیں اوراس میں سب نے ملکر اپناکردار ادا کرناہے۔تقریب سے صدر ہزارے وال اووسیز پاکستانیز فورم چوہدری نورالحسن گجر،چئیرمین چوہدری دلپذیر،سنئیر ممبر شاہجہاں قریشی،حاجی سردار محمد سلیم گجر اور تناول ہزارہ ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر اعظم اعوان،چیف آرگنائزر علی وارث خان،سردار قاسم بھی خطاب کیااور تحریک صوبہ ہزارہ کے لیے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور اپنی تنظیموں کے حوالے سے بریفنگدی،تقریب سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی میاں عنایت الرحمن نے بھی خطاب کیا اور تقریب میں اکرم تنولی کے بزنس پارٹنر قریبی دوستوں،رفاقت چیمہ،عاشق حسین راجپوت،رانا سیف اللہ اورچودری حق نواز پہلی نے سردار محمد یوسف پھولوں کے گلدستے پیش کر کے ویلکم کرتے ہوئے عمرہ کی مبارکباد دی اور طائف پیش کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.