پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد نے زبردست چھکالگادیا
ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کازبردست چھکا،محترمہ پلوشہ ایڈووکیٹ بھی پیپلز پارٹی کے قافلہ میں شامل ہو گئیں،صدر پاکستان پیپلز ہزراہ ڈویژن ملک فاروق تنولی، ڈسٹرکٹ صدر ایبٹ آباد سید سلیم شاہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء محترمہ ڈاکٹر یاسمین چودھری کی ملاقات،ملاقات میں محترمہ پلوشہ ایڈووکیٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے سید سلیم شاہ کے قافلہ میں شامل ہونے کاباقاعدہ اعلان کردیا،ضلعی صدر سید سلیم شاہ نے پارٹی کیپ پہنا کر شمولیت کاخیر مقدم کیا،دیکھنے میں آرہا ہے کہ سید سلیم شاہ کے ضلعی صدر بننے کے بعد پیپلز پارٹی انتہائی فعال ومتحرک ہے۔نمایاں سیاسی شخصیات اپنی پارٹیوں کوچھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے