چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کو عہدے سے ہٹائے جانے کاامکان
مانسہرہ(نیوزرپورٹر)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کاامکان، بعض دیگر عہدوں پر بھی تبدیلی متوقع، راولپنڈی احتجاج کس نے ختم کرایاعمران خان قیادت پر برہم وضاحت مانگ لی،اعظم سواتی کی بھی سرزنش،زرائع، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کاامکان ہے جبکہ بعض دیگر عہدوں پر بھی تبدیلیاں متوقع ہیں ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے راولپنڈی میں احتجاج ختم کرنے پر پی ٹی آئی قیادت پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے احتجاج ختم کرنے پر ذمہ داران سے وضاحت طلب کی ہے کہ احتجاج کس نے اور کیوں ختم کرایاذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں ں سے گفتگو میں سوال کیا کہ احتجاج موخر کرنے کافیصلہ کس کاتھاجس پر اعظم خان سواتی نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے احتجاج مخر کرنے کی کال دی اعظم سواتی نے عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتجاج بڑا زبردست تھا لوگوں نے نہ صرف بھر پور مزاحمت کی بلکہ شام تک حکومتی رکاوٹیں ہٹاتے آگے بڑھ رہے تھے زرائع کے مطابق اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ اگر احتجاج کامیاب تھا تو مخر کس بنیاد پر کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی نے نہ صرف بیرسٹر گوہر کی ناقص کارگردگی پر سخت برہمی بلکہ اعظم خان سواتی پر بھی ناراضی کااظہار کیازرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماں کو سختی سے ہدایت کی کہ اگلے جمعہ کو ڈی چوک پر احتجاج کی کال دی جائے اوراحتجاج کیلئے کارکنوں کو ڈی چوک لانے کی تیاری کی جائے کیونکہ اپنے حقوق کیلئے پر امن احتجاج ہمارا آئینی واصولی حق ہے ذرائع کے مطابق اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اگر علی امین گنڈاپور لیاقت باغ پہنچ جاتے تو بڑا لیڈر کہلاتے میرے اور عوام کے درمیان کوئی غلط فہمی تھی نہ اب ہے عوام فیصلہ کر چکی ہے اب پارٹی قیادت اپنا فیصلہ کر لے