مانسہرہ،ہڑیالہ و گردونواح میں عوام کو لوٹنے والے ڈکیت گروہ گرفتار

0

مانسہرہ(نمائندہ خصوصی)مانسہرہ تھانہ صدر کی حدود ہڑیالہ اورگردونواح میں دہشت کی علامت گن پوائنٹ پرعوام کو لوٹنے والا دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ہڑیالہ غازیکوٹ میں آیروز گن پوائنٹ پرعوام کولوٹاجارہاتھا عوام گھروں میں محصور ہوکر رہ گئی تھی شام ہوتے ہی یہ گینگ اپنی واردات کرتے عوام کو سرراہ گن پوائنٹ پر لوٹ لیتے جس پر نو تعینات ایس ایچ او لیاقت شاہ نے اس ٹاسک پر کام شروع کیا اور جمعہ کی نماز بھی ہڑیالہ میں میں پڑھنی شروع کر دیں اور ساتھ ساتھ اپنی ٹیم کو بھی مختلف علاقوں میں پھیلا دیا بل آ خر گزشتہ روز دو آفغانی جو اس گینگ کے ماسٹر مائنڈ ہیں کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کر لیا اس موقع پر ہڑیالہ سے سینکڑوں عمائدین علاقہ تھانہ صدر پہنچ آے اور ایس پی ارشد خان اور ایس ایچ او صدر لیاقت شاہ کو پھولوں کے ہار پہنائے ایس پی ارشد خان نے ایس ایچ او لیاقت شاہ کی محکمہ پولیس کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایس ایچ او صدر لیاقت شاہ مانسہرہ پولیس کا فخر ہیں اس سے پہلے بھی انہوں نے قتل اور اغوا کے ایک کیس میں 12 گھنٹوں کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار کیا جو ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.