مانسہرہ، انجمن تاجران انتخابات گروپوں سمیت آزاد امیدواروں کی سرگرمیاں تیز

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار) تاجران انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی الیکشن کمپین جاری، تاجربرادری سے رابطے، انتخابی دوڑ میں حصہ لینے والے بڑے گروپوں میں شامل تاجر اتحاد، الخدمت گروپ، کاروان تاجران گروپ، تاجر حق پرست گروپ ینگ ٹریڈرز گروپ سمیت تاجر انصاف گروپ و دیگر گروپس کے مرکز و وارڈز امیدواران کی جانب سے مشاورتی عمل جاری، مانسہرہ بھر کی تاجران برادری بھی انتخابات کیلئے پر امید دیکھائی دینے لگی، تفصیلات کے مطابق مانسہرہ انجمن تاجران انتخابات2024 کے حوالے سے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام گرپس کے امیدواران کی جانب سے الیکشن کمپین زور شور سے جاری ھے جبکہ تاجران الیکشن میں حصہ لینے والے مرکز سمیت وارڈوں کے امیدواروں کی مختلف وارڈز کی تاجر برادری سے رابطوں کا سلسلہ بھی دن بدن تیز ھوتا جارہا ھے جبکہ دوسری جانب سے الیکشن کے خوائش مند امیدواران مشاورتی میٹنگوں کے ساتھ ساتھ جوڑ توڑ کا بھی سلسلہ شروع کردیا ھے تاجران الیکشن میں حصہ لینے والے مضبوط گروپوں میں شامل تاجر اتحاد گروپ، تاجر الخدمت گروپ، کاروان تاجران گروپ، ینگ ٹریڈرز گروپ، تاجر حق پرست گروپ سمیت تاجر انصاف گروپ و دیگر گروپس کی جانب سے مضبوط امیدواران اترانے کیلئے مشاورتی عمل بھی شروع ھوچکا ھے جبکہ دوسری جانب مانسہرہ بھر کی تمام تاجربرادری بھی تاجران انتخابات کیلئے پر امید دیکھائی دیتی ھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.