مستقبل کی منصوبہ بندی، اہلیان بٹہ کنڈی نے اپنی تنظیم قائم کر لی
بالاکوٹ(نیوز رپورٹر) اہلیان بٹہ کنڈی نے اپنے مسائل کے حل،سماجی کاموں کی شروعات اور مستقبل کی منصوبہ بندی کی خاطر کاغان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے نام سے تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،اس حوالے سے بٹہ کنڈی کے مقام پر عمائدین علاقہ کا ایک گرینڈ جرگہ مشاورتی اجلاس کا انعقاد ہوا،اجلاس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی،اجلاس میں علاقے کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی گئی جن میں کسانوں اور کاشتکاروں کا استحصال، زرعی اجناس پر غیر قانونی ناجائز ٹیکس اور، ٹورزم پروموشن میں صدیوں سے آباد مقامی افراد کا استحصال اور مختلف اداروں کے ذریعے عوام کو معاشی ترقی کی جانب گامزن نہ ہونے دینا شامل تھے،اجلاس میں طویل غور حوض اور بحث مباحثہ کے بعد علاقے کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے کاغان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (KDO) کے نام سے تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔اور ایگزیکٹو باڈی تشکیل دے کر عہدیداران کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق محمد نذیر ولد محمد ایوب کو صدر،ابرار حسین قریشی ولد گل زمان سینئر نائب صدر،محمد عارف ولد محمد ایوب نائب صدر اول ،محمد صابر ولد بابو غلام حیدر نائب صدر دوئم،محمد سعید مغل ولد گوہر آمان مغل جنرل سیکرٹری،کرامت خان سواتی نائب سیکرٹری اول،عبد الماجد حیدری ولد محمد مسکین نائب سیکرٹری دوئم،محمد ناصر ولد نیک عالم سیکرٹری خزانہ، منظور احمد ولد محمد محبوب نائب سیکرٹری خزانہ اول،محمد اکسار ولد ولی الرحمن جوائنٹ سیکرٹری خزانہ دوئم،عبد الباسط ولد محمد صدیق پریس سیکرٹری،فیاض سواتی ولد خیر زمان جوائنٹ پریس سیکرٹری،شیراز احمد ولد عبد الرشید آفس سیکرٹری،عبداللہ جان ولد شیرزمان نائب آفس سیکرٹری،اس کے علاہ مجلس شوری و احتسابی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں عبد الرشید ولد کالا، غلام حسین ولد حاجی ملوک خان، جہانزیب، سردار محمد صادق ولد حمید اللہ، گل صنور ولد دریمان،محمد سلیم ولد سائیں محمد،محمد انور ولد غلام رسول،مفتی محمد توفیق خطیب جامع مسجد،محمد شوکت ولد محمد دلاور، طاہر حسین قریشی،محمد ریاض خان سواتی،مولوی عبدالبصیر ولد مولوی محمد ہارون، محمد رفیق ولد حاجی ملوک خان مغل شامل ہیں۔