وزیراعلیٰ کی جانب سے متعدد رہنماؤں کو وارننگ جاری

0

شنکیاری(ڈپٹی بیوروچیف)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی جانب سے متعددرہنماؤں کووارننگ بانی تحریک انصاف عمران خان کے لئے جلسوں میں عدم دلچسپی نقصان دے ہوسکتی ہے ہررہنماکی کارکردگی دیکھ رہاہوں حقائق پرمبنی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کوپیش کروں گاباخبرذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورنے متعددرہنماؤں کووارننگ جاری کردی پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہواجس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے متعددرہنماؤں کووارننگ جاری کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہاکہ ہرجلسہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پرمنعقدہورہاہے کچھ رہنماؤں کی جلسہ میں عدم دلچسپی کی شکایات ہیں ٹاسک کے مطابق ورکرزکوباہرنہ نکالنے کی شکایات ہے عمران خان کے لئے جلسوں میں عدم شرکت نقصان دہ ہوسکتی ہے ان کاکہناتھا کہ ہرجلسہ جلوس کوکامیاب بناناسب کی ذمہ داری ہے ہررہنماکی کارکردگی دیکھ رہاہوں صحیح اورحقائق پرمبنی رپورٹ بانی پی ٹی آئی کوپیش کروں گاپارٹی کے لئے قربانی آپ کے مستقبل کی سیاست پرنظراندازہوگی، ذرائع۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.