حویلیاں ٹاؤن شپ محکمہ ہاؤسنگ کی سکیموں میں سب سے پرانا منصوبہ ہے

0

ایبٹ آباد(ہینڈ آؤٹ)وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے جمعرات کے روز حویلیاں ٹاؤن شپ ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون،ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ عمران وزیر اورمحکمہ ہاسنگ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی نے حویلیاں ٹاؤن شپ منصوبے کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ حویلیاں ٹاؤن شپ محکمہ ہاؤسنگ کی سکیموں میں سب سے پرانامنصوبہ ہے جس کاآغاز 1985 میں کیاگیااور پچھلے 10 سالوں سے یہ منصوبہ خیبر پختونخوا ہاسنگ اتھارٹی کی تحویل میں ہے اوراب اس پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اور یہ ہاسنگ منصوبہ 218 کنال رقبے پر محیط ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی نے ہدایت کی کہ منصوبے کے 218 کنال رقبے میں سے 10 کنال رقبے کو والی بال،باسکٹ بال، فٹ بال، کرکٹ کے کھیلوں کی سرگرمیوں،جا گنگ ٹریک، خواتین کے لئے علیحدہ پارک کے قیام، حفظان صحت اور ایک ڈسپنسری کے قیام کے لئے مختص کیا جائے۔اسی طرح بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے سکول و مساجد کی جگہ بھی مختص ہیں اورتدفین کے لئے قبرستان کاانتظام بھی منصوبے کاحصہ ہے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ عمران وزیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 220 مختلف سائز کے پلاٹوں پر مشتمل ہے اوراسے بھی کے پی ایچ اے کی زیر نگرانی دوسرے ہاسنگ منصوبوں کی طرز پر مکمل کیاجائے گااوراس میں بھر پور ترقیاتی کام جاری ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی نے بریفنگ میں گہری دلچسپی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر تعمیراتی کام پوری دلجمعی سے مکمل کیاجائے اوراس پر فضا مقام کو رونق بخشی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.