قلندر آباد،ویلج کونسل ٹنن سے کئی شخصیات پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل
ایبٹ آباد(سٹاف رپورٹر)قلندرآباد ویلج کونسل ٹنن سے عنایت خان،ملک سلیمان اورملک خالد اعوان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،عنایت خان کے ڈیرہ پرکارنر میٹنگ ہوئی جس میں ضلعی صدر سید سلیم شاہ اورسینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق ضلع ممبر ناہید اعوان اوردیگر شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ کااہتمام کیاگیا،اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناہید اعوان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کومضبوط بنانے کے لیے ضلعی صدر سید سلیم شاہ کی قیادت میں بھرپورکوشش کر رہے ہیں اورامید ہے کہ جلد ضلع ایبٹ آباد پیپلز پارٹی کاگڑھ ہوگا،پاکستان پیپلز پارٹی وہ پارٹی ہے جو اپنے ورکرز کی قدر کرتی ہے اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی سید سلیم شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ضلع ایبٹ آباد میں تقریباًتمام تنظیمیں مکمل ہو چکی ہیں اورہم نے ویلج کونسلز تک تنظیم سازی کر لی ہے جس سے مقامی سطح پر بھی پارٹی مقبول و مضبوط ہوگی انہوں نے نئے شامل ہونے والے عنایت خان،ملک سلیمان اورملک خالد اعوان کو مبارکباد دی شمولیت کاخیرمقدم کیا