سوشل میڈیا پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع
پھلڑہ (نمائندہ شمال) خیبر پختونخوا پولیس نے سوشل میڈیا کی پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کاآغازکردیاہے۔سنٹرل پولیس آفس نے اے آئی جی اول خان کے ذریعے صوبے کے تمام پولیس افسران کو مراسلہ بھیجا ہے،جس میں واضح کیا گیا ہے کہ 11 ستمبر کو جاری کردہ سرکلر کے باوجود بعض اہلکار سوشل میڈیا کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنائیں اورمتعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں۔