تاجران انتخابات،میلہ سج گیا،گہما گہمی عروج پر
مانسہرہ(شیخ نزیر سے+محمد نعیم سے) الیکشن انجمن تاجران گہما گہمی عروج پر، انتخابی میلہ سج گیا، مرکز اور وارڈز کیلئے تاجر گروپس کی الیکشن کمیشن آفس آمدورفت جاری۔ بڑے گروپ سامنے آنے لگے، تاجر الخدمت گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے مرکز اور 15 وارڈز کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیئے۔ کاغذات نامزدگی وصولی کا آج آخری دن باقی تفصیلات کی مطابق تاجر الخدمت گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران حافظ مسعود،علی احمد شاہ اور شیخ ندیم شہزاد نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن انجمن تاجران کے آفس سے مرکز کے پینل کیلئے اورپندرہ وارڈزکیلئے کاغذات نامزدگی نائب چیئرمین الیکشن کمیشن وارث خان سے حاصل کر لیئے،تاجر الخدمت گروپ مرکز کیساتھ ساتھ پندرہ وارڈز میں بھی اپنے پینل مقابلے کیلئے اتارے گا،تاجر الخدمت گروپ مانسہرہ کی تاجر برادری کے عظیم تر مفاد میں بہت جلد منشور بھی پیش کر ے گا،چیف الیکشن کمیشن حافظ اعجاز احمد کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغزات نامزدگی حاصل کرنے کی آخری تاریخ 25 ستمبر2024 ہے