صوبہ میں ملیریا اورڈینگی کے کیسزمیں اضافہ ہونے لگا

0

شنکیاری(ڈپٹی بیوروچیف)خیبرپختونخواہ میں ملیریا اورڈینگی کے کیسزمیں اضافہ ہونے لگاباخبرذرائع کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ میں ملیریا ڈینگی اورٹائیفائیڈکے کیسز میں اضافہ ہونے لگاجنوری سے اب تک صوبے میں 54ہزار سے زائدکیسز رپورٹ ہوچکے ہیں گزشتہ چندماہ میں ملیریا، ٹائیفائیڈ اورڈینگی کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں ذرائع نے بتایاضلع مانسہرہ اوردیہی علاقوں میں بھی ملیریا اورڈینگی کی شکایات کے پیش نظردرجنوں افرادسرکاری ہسپتالوں میں داخل ہیں،مشیرصحت احتشام علی نے ملیریا اوردیگرامراض کے بڑھتے ہوئے کیسز کانوٹس لیتے ہوئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخواہ جنوری سے اب تک صوبے میں ملیریا کے 54ہزارکیسرپورٹ ہوئے ہیں سب سے زیادہ کیسزضلع خیبرسے رپورٹ ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے صحت حکام سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ صوبہ کے پی کے میں مانسہرہ، شنکیاری اوردیہی علاقوں میں بھی احتیاطی تدابیرمچھرمارسپرے اوربیماریوں کی روک تھام کے لئے ادویات کی فراہمی کی جائے فوگ سپرے کئے جائیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.