ریاست مخالف سرگرمیاں، ملوث افراد کی گنتی شروع فورتھ شیڈول میں ڈالنے کافیصلہ

0

مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تمام افراد کی گنتی شروع ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو فورتھ شیڈول میں ڈالنے کافیصلہ کردیاگیاہے وفاقی حکومت نے ملک میں افراتفری پیداکرنے سوشل میڈیا پرریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث اورخاص کرطلباء کواحتجاج پراکسانے والے شرپسندوں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈ منسوخ کرنے اوران کے نام شیڈول فورتھ میں ڈالنے کے لئے وفاقی وزارت داخلہ نے تمام صوبوں کومراسلہ جاری کردیاہے محکمہ داخلہ کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے شمال کے رپورٹرغفارخان مہمند کوبتایاکہ ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں جو لوگ شیڈول فورتھ میں شامل کئے جائیں گے وہ اپنے ضلع سے دوسرے ضلع بھی نہیں جاسکیں گے بلکہ اپنے شہر سے باہرنہیں جاسکیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.