تھانہ سرائے صالح کی حدود گھماواں میں مکان کی چھت گرنے سے 4افراد دب گئے،بچی جاں بحق
سرائے نعمت خان (ذاکٹر ساجد اعوان) گھماواں میں مکان کا چھت گرنے سے چار افراد دب گے ایک جاں بحق تین شدید زخمی صوبیدار اسلم کے گھر کے مکان کا چھت اچانک زمین بوس ھو گیا جس کے نیچے گھر کے چار افراد دب گے ایک بچی موقع پر جاں بحق اہل محلہ کی امدادی کاروائیوں میں بھر پور شرکت زرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سرائے صالح کی حدود گھماواں میں صوبیدار اسلم کے مکان کی اچانک چھت گرنے سے گھر کے چار افراد نیچے دب گے ایک بچی موقع پر جاں بحق ھو گی جبکہ تین افراد شدید زخمی ھو گے مکان کی چھت گرنے کے واقعہ کے رونما ھوتے ھی عوام کی طرف سے امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی نعش و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ کے رونما ھونے پر علاقے کی فضا سوگوار ھو گی