مانسہرہ،آن لائن ڈومیسائل کے حصول میں طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا
پھلڑہ(نمائندہ شمال)آن لائن ڈومیسائل میں طلباء کو مشکلات کاسامنا، کالجزمیں داخلوں کی مشکلات ڈپٹی کمشنرمانسہرہ آن لائن ڈومیسائل اگرتین دن نہیں توسات دن میں اپ لوڈ کویقینی بنائیں ضلع مانسہرہ کی عوام نے آن لائن ڈومیسائل کے پندرہ روز تک بھی اپ لوڈ نہ ہونے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ میٹرک کے نتائج آنے پراب کالجزمیں ڈومیسائل کے بغیرداخلہ نہیں مل رہاجبکہ آن لائن ڈومیسائل سسٹم میں اکثرلوگوں کے ڈومیسائل پندرہ روزمیں بھی اپ لوڈ نہیں ہوتے ڈپٹی کمشنرمانسہرہ ڈاکٹرعدنان بھٹنی سے گزارش ہے کہ آن لائن پراسز میں تمام متعلقہ اداروں اوراہلکاروں کوہدایت کریں کہ ڈومیسائل آن لائن ہوتے ہی اس کی ضروری تصدیق کاعمل پوراکیاجائے اکثراوقات ہفتہ تک پٹواری کے پاس پڑا رہتاہے جس کی وجہ سے اکثر ڈومیسائل پندرہ روز میں بھی اپ لوڈ نہیں ہوتے اورطلباء کوداخلوں اسی طرح بعض لوگوں کوملازمت کے لئے اپلائی کرنے میں سخت دشواری کاسامناکرناپڑرہاہے کم ازکم سات دن میں ڈومیسائل آن لائن ہونے پراپ لوڈ ہوناچاہئے