عمیر شہزاد صراف کو انجمن تاجران تحصیل مانسہرہ کا صدر نامزد کردیا گیا
مانسہرہ(سٹی رپورٹر+چیف کرائم رپورٹر) عمیرشہزاد صراف کوانجمن تاجران تحصیل مانسہرہ کا صدرنامزد کر دیاگیا۔انجمن تاجران مانسہرہ کے مرکزی صدر ملک شکیل اعوان وائس چیئرمین عبدالمالک صراف سینئر نائب صدر وسیم عرف سیموں اوردیگرنے گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران شہزادصراف کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔اس موقع پر شہزاد صراف نے کہاکہ مجھ پر جس طرح کے اعتماد کا اظہار کرکے مجھے جوذمہ داری سونپی گئی ھے۔تاجروں کومایوس نہیں کروں گا۔موجودہ حالات میں تاجروں کے جومسائل ھیں۔ان مسائل کے حل کے لیئے اپنے مرکزی عہدیداروں کے شانہ بشانہ رھوں گا۔