الیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے تھے بغیر عہدے کے حل کرونگا
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر) الیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے تھے بغیر عہدے کے حل کرونگا، میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ھے، عوامی مسائل حل ان کے جائز حقوق کی بازیابی ہی میرا اولین مشن ہے سلیم عمران سواتی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما وسابق امیدوار قومی اسمبلی این اے چودہ سلیم عمران سواتی نے ڈپٹی کمشننر مانسہرہ ڈاکٹر عدنان بیٹنی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے نہ صرف ہیلتھ، ایجوکیشن سمیت ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی بلکہ عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے بھی بات چیت کی جبکہ دوران ملاقات سلیم عمران سواتی نے حالیہ بارشوں کے دوران سیلاب وطوفان سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے مختلف علاقوں میں کھنڈات بننے والے روڈوں کی درستگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی،جس پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر عدنان بیٹنی نے عوامی مسائل حل اوردیگر بند ترقیاتی کاموں کوجلد از جلد شروع کروانے کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے، اس موقع پر چیئرمین ریڑھ گلہ خرم شہزاد ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے،جبکہ ملاقات کے بعد ڈی سی آفس کے باہر پی ٹی آئی سینئر رہنماء سلیم عمران سواتی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل حل اوران کے جائز حقوق کا دفاع میرا اولین مشن ہے جسے میں بغیر کسی لالچ وعہدے کے جاری رکھوں گا،انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے میں نے کئے تھے ان وعدوں کو ہرحال میں نبھاؤں گا