صوبائی حکومت کی طرف سے مقامی حکومتوں کو غیر فعال رکھنے کا فیصلہ
مانسہرہ (کورٹس رپورٹر)صوبائی حکومت نے مقامی حکومتوں کو غیر فعال رکھنے کافیصلہ کردیاہے بلدیاتی نمائندوں کی تجویزکردہ تمام ترامیم مسترد دوترامیم پر بحث کرنے اورایک کوجذوی طورپر تسلیم کرنے کافیصلہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے کردیاہے صوبائی حکومت کے اس فیصلے کے بلدیاتی نمائندوں میں سخت مایوسی پھیل گئی ہے بلدیاتی نمائندوں کی صوبائی تنظیم نے دھرنااورصوبے بھر میں احتجاج کافیصلہ کردیاہے مانسہرہ میں چیئرمین اتحاد کے صدرملک محمدممتاز سے رابطہ کیاتو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ صوبائی حکومت نے مقامی حکومتوں کو پیٹھ پیچھے چھرا گھونپا ہے صوبے کے ہزاروں بلدیاتی نمائندے بہت جلد سڑکوں پر آئیں گے۔