پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل لوئر تناول کی تقریب حلف برداری
ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل لوئر تناول کی تقریب حلف برداری،مہمان خصوصی ملک فاروق تنولی تھے جبکہ تقریب کی صدارت ضلعی صدر سید سلیم شاہ نے کی،مہمانوں کا تقریب میں پہنچنے پر اہلیان کوٹھیالہ و کارکنان نے صدر تحصیل لوئر تناول سید بشیر احمد شاہ کی قیادت میں شاندار استقبال کیا۔اس موقع پرملک فاوق تنولی، سید سلیم شاہ،ناہید اعوان۔ملک الیاس نے پیپلز پارٹی لوئر تناول کے دفتر کا بھی فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اور دعا کی،بعد ازاں تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام برادریوں کا گلدستہ ہے۔جو بھی پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے آیا ہمارا بھائی ہے۔عہدے اور ذمہ داریاں پارٹی نظم و ضبط اور ترویج و ترقی کے لیے تفویض کیے جاتے ہیں وگرنہ کارکنان اور عہدیداران اورقیادت ایک جیسی عزت اور اختیارات کے حامل ہیں،تقریب سے ملک فاروق تنولی،سید سلیم شاہ،ناہید اعوان،بشیر احمد شاہ،افتخار تنولی،اعجا زاحمدسمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ تحصیل کابینہ اپنی ذمہ داریوں کو با احسن پورا کرے گی اور عوامی ترقی کے عمل میں عوام کو براہ راست شامل کرنے کے لے ویلیج کونسل تک تنظیم نو کرینگے، مقررین نے کہا کہ علاقائی پسماندگی دور کرنے کا جو بیڑہ سید سلیم شاہ نے اٹھا رکھا ہے عوام اور عہدیداران اس میں ان کے معاون بنیں، ضلعی صدر سید سلیم شاہ نے تمام عہدیداران سے ان کے عہدوں کا بھی حلف لیا اور مبارک آباد پیش کی۔