عمران خان پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں کی آواز بن چکے ہیں

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر) آج صوابی میں منعقد ھونے والے جلسہ میں ضلع مانسہرہ سے تمام پارٹی عہدیداران و ہزاروں کارکنان شرکت کرکے عمران خان سے محبت کا ثبوت دے گئے، عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے چودہ سلیم عمران سواتی نے شمال سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج صوابی کا جلسہ ہر صورت میں کامیاب بنائیں گئے کیونکہ اس جلسہ کی تیاریاں عمران خان کی خصوصی ھدایت پر کی جاری ھیں انہوں نے کہا کہ ضلع مانسہرہ سے پارٹی عہدیداران و ہزاروں پارٹی کارکنان آج صوابی میں ہونے والے جلسہ میں شرکت کرکے اپنے پارٹی بانی عمران خان سے محبت کا ثبوت دے گے سلیم عمران کا کہنا تھا کہ ملک و معشیت کو بچانے کیلئے عمران خان کو لانا ضروری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران کا عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں کیونکہ عمران خان 25 کروڑ عوام دلوں کی آواز بن چکے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.