The news is by your side.

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شفافیت ضروری، میرٹ کو یقینی بنایا جائے

0

مانسہرہ(تحصیل رپورٹر)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ہر صورت میرٹ کا خیال رکھااورعوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے حجروں کی سیاست کو فوری ختم کیا جائے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر حاجی ملک محمد فاروق تنولی نے گزشتہ روزمانسہرہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کادورہ کرتے ہوئے کیااس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز ٹریڈ ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر بابر خان تنولی، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ مانسہرہ کے جنرل سیکرٹری مقصود خان اورمانسہرہ کے سینئر صحافی بھی ہمراہ تھے اس موقع پر عوامی شکایات کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ملک فاروق تنولی ڈویژنل صدر نے ضلعی دفتر بینظیر انکم سپورٹ میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں کاجائزہ لیااورسخت نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ دفتر کا عملہ عوامی سروے کے دوران اس بات کاخاص خیال رکھے کہ دفتری عملہ حجروں میں جا کر عوامی سروے کے بجائے ہر وی سی میں جا کر سرکاری عمارتوں ویلج کونسلز آفس، بی ایچ یوز، سکولوں میں جا کر عوام الناس کو بلا امتیاز آگاہی دیتے اور لیتے ہوئے میرٹ پر عوامی سروے مکمل کرے اورحقداروں کو کسی بھی طور پر محروم نہ کیا جائے ورنہ اس کا سخت نوٹس لیاجائے گا انہوں نے کہاکہ دفتری عملہ کسی بھی طور حجروں میں جا کر عوامی سروے نہ کرے اوراس بات کا خاص خیال رکھے عوامی سروے سرکاری عمارتوں ویلج وکنسلز دفاتر، سرکاری سکولوں،سرکاری بی ایچ یوز میں عوام کو بلا کر بلا امتیاز میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے خصوصی اقدامات کرے اورکسی بھی صورت حقدارون کومحروم نہ کیاجائے ملک محمد فاروق تنولی نے کہا کہ پسند ناپسند کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ ہرخاص وعام میں یہ بے قاعدگیوں کی شکایات عام ہیں کہ اکثر جگہوں محلوں ویلج کونسلوں، یونین کونسلوں، گاؤں میں اصل حقدار لوگ اورخواتین سروے میں شامل نہیں اورکھاتے پیتے گھرانے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں حالانکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کامقصد ہی متوسط اورمحروم طبقوں کی بحالی اور امداد کو یقینی بنانا ہے اگر ایسا نہیں تو پھر اس پروگرام کو جاری و ساری رہنے کا کوئی فائدہ نہیں انہوں نے دفتری عوامی سروے کے ذمہ دار عملہ اور افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اب کسی بھی حقدار اور کمزور طبقہ کی شکایت سامنے نہیں آنی چاہئے اور کسی بھی صورت عوامی و سرکاری جگہوں کے بجائے حجروں کا عوامی سروے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.