اعظم سواتی کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں ضمانت منظور
شنکیاری(ڈپٹی بیوروچیف)اعظم سواتی کاپیکاایکٹ کے تحت درج مقدمات میں ضمانت منظور، باخبرذرائع کے مطابق اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء اعظم خان سواتی کی پیکاایکٹ کے تحت درج دومقدمات میں ضمانت منظورکرلی، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آبادکے ایڈیشنل اینڈسیشن جج نے اعظم خان سواتی کے خلاف ابیکاایکٹ کے تحت متنازعہ ٹوئٹس پردرج دومقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی اعظم خان سواتی کے وکیل کاعدالت میں کہناتھاکہ اعظم سواتی 27نومبر2023 ء کوگرفتارہوئے اورچاردن جسمانی ریمانڈ پررہے اعظم خان سواتی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے اورعدالت نے ضمانت خارج کردی بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آبادکے ایڈیشنل اینڈسیشن نے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم خان سواتی کی ضمانت کنفرم کردی، ذرائع۔