ہزارہ یوتھ فورس و البتار باکسنگ اکیڈمی کی جانب سے تقریب کا اہتمام

0

ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایبٹ آباد ہزارہ یوتھ فورس اورالبتارباکسنگ اکیڈمی کی جانب سے نامورباکسرحسن غنی اوران کے ساتھ الپاکستان باکسنگ چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنیوالی باکسنگ ٹیم کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب کاانعقاد حاجی زرخان جدون آف بستی بلندخان کی جانب سے پوزیشن ہولڈر کھلاڑیوں میں خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے حاجی زرخان جدون نے البتارباکسنگ کلب کیلئے مزید تعاون جاری رکھنے کابھی اعلان کیاتقریب کے مہمان خصوصی سینئر صحافی وریزیڈنٹ ایڈیٹر حنیف اعوان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے جبکہ البتارباکسنگ اکیڈمی کے کوچز حسن غنی اورمحمود سلطان کی جانب سے شمال اخبار کو بہترین صحافتی خدمات پر خصوصی تعریفی سرٹفکیٹ سے نوازا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز البتارباکسنگ اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے اعزازمیں ظہرانے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق انٹرنیشنل باکسرحاجی شیرازخان،نیشنل باکسربلال خان جدون،نیشنل باکسرقاسم اعوان،مارشل رٹ کے کوچ راجہ نفیس وقاص باکسر سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ریزیڈنٹ ایڈیٹرحنیف اعوان تھے جنہوں نے پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اس موقع پر مہان خصوصی ملک حنیف اعوان نے کہاکہ آج مجھے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ایبٹ آبادشہرمیں باکسنگ کابہت بڑا ٹیلنٹ موجود ہے حالیہ الپاکستان مقابلوں میں ایبٹ آباد ٹیم نے اپنی صلاحتیوں کالوہامنوا کر اپنااورشہرکانام سرفخر سے بلندکیا ہم سب نے سپورٹس کوفروغ دینے کیلیے ایک ہوکر کام کرناہوگا شمال کی پوری ٹیم سپورٹس کی بہتری کیلیے بھرپور تعاون کرے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.