مانسہرہ کے علاقہ ننوہا کا رہائشی 25سالہ نوجوان کراچی پولیس مقابلہ میں ماردیا گیا

0

ایبٹ آباد (کرائم رپورٹر) مانسہرہ کا نوجوان کراچی پولیس مقابلہ میں مارا گیا 24/25 سالہ نوجوان نقاش ولد عاشق حسین سکنہ ننوہا جو کراچی میں مقیم تھا 27 جولائی کو کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں دو دیگر ساتھیوں سمیت مارا گیا جس کو پانچ روز کے بعد گزشتہ روز یعنی جمعرات کو آبائی گاؤں ننوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان کے بارے میں ذرائع نے ہوشربا انکشافات بھی کیے ہیں متوفی ایک سالہ معصوم بیٹے کا باپ تھا عوامی اور سماجی حلقوں میں طرح طرح کی چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.