مانسہرہ میں اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی
مانسہرہ(ڈسٹرکٹ نامہ نگار+تحصیل جنرل رپورٹر) اسرائیلی پراڈکٹس بائیکاٹ مہم عروج پر پہنچ گئی مجاہد فلسطین و محافظ قبلہ اول اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ اسلامی جمیعت طلبا کے زیر اہتمام ادا کردی.عظیم الشان فلسطین یکجہتی ریلی.مانسہرہ شہر جہاد فلسطین کے نعروں سے گونج اٹھا.ہمارا مقصد امت مسلمہ کے نوجوانوں میں بیداری شعور اجاگر کرنا ہے.آئی جے ٹی قائدین کی پریس بریفنگ.تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلامی جمیعت طلبا کے زیر اہتمام مرکز جماعت اسلامی سے پریس کلب مانسہرہ تک جہاد فلسطین آگاہی و یکجہتی فلیگ مارچ ریلی نکالی گئی.درجنوں گاڑیوں و موٹر سائیکلوں پر مشتمل ریلی میں فلسطینی مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مصنوعات بائیکاٹ کے بینرز اور فلسطینی جھنڈے آویزاں تھے.پریس کلب کے سامنے ظفر پارک میں مجاہد فلسطین حماس کے سیاسی ونگ سربراہ و محافظ قبلہ اول فلسطین اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی.اس موقع پر مانسہرہ شہر بازار جہاد فلسطین کے فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھا.بعد ازاں مرکز جماعت اسلامی میں اسلامی جمیعت طلبا کے ڈویژنل ناظم محمد زبیر،سابق صوبائی سوشل میڈیا انچارج حسنات عنصر،ناظم آئی جے ٹی سٹی مانسہرہ سلمان خٹک نے مشترکہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسلام دشمن اسرائیلی پراڈکٹس کے بائیکاٹ کے لئے رائز اینڈ رین کے نام سے ہفت روزہ آگاہی مہم مکمل کی گئی.جس میں تاجر برادری نے کثیر تعداد میں جذبہ ایمانی کا ثبوت دیتے ہوئے اسلام دشمن اسرایلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا.اور دو سو سے زائد نوجوان طلبا نے اسلامی جمیعت طلبا میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا.آئی جے ٹی قائدین نے کہا کہ ہمارا مقصد خالص خدا کی زمین پر خدا کا نظام کی دعوت و بالادستی کے لئے جدوجہد کرنا ہے.انہوں نے کہا کہ موجودہ پر فتن دور میں نوجوان سٹوڈنٹس کو بے راہ روی اور گمراہی سے بچا کر خدا اور قرآن کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کے دھارے میں شامل کرنا ہے.عوامی و سماجی حلقوں نے اسلامی جمیعت طلبا کے ذمہ داران و کارکنان کو نوجوانوں کے لئے دینی و اصلاحی کاوشیں بروئے کار لانے پر خراج تحسین پیش کیا.