چھوٹے ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانے عائد کرنے سے پولیس اہلکاروں کو منع کر دیا گیا

0

ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر)ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل خان کی ہدایت پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی جانب سے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے جملہ افسران کا پولیس دربار کا انعقاد کیاگیا۔جس میں تمام افسران کو ذیل ہدایات جاری کیں گئیں۔جملہ ٹریفک سٹاف کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ کسی صورت میں بھی کسی شہری سے بد تمیزی نہ کریں اور اخلاق سے پیش آئیں۔ موجودہ مہنگائی کے دور میں لوگوں کے معاشی حالات خراب ہیں اور جرمانوں کی شرح میں اضافہ بھی ہو چکاہے تاہم چھوٹی گاڑیوں پر ہیوی جرمانہ کرنے سے گریز کریں۔جملہ ٹریفک سٹاف ہر صورت میں روڈ پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں اور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے روڈوں کوکلیئر رکھیں۔ضلع ایبٹ آباد سیاحتی ضلع ہے اور بڑی تعداد میں سیاح حضرات ادھر کا رخ کرتے ہیں کسی بھی آنے والے معزز سیاح کے ساتھ اعلی اخلاق سے پیش آئیں اور انفارمیشن لینے پر اچھے طریقے سے گائیڈ کریں۔اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس ایبٹ آباد عوام الناس سے بھی گزارش کرتی ہے کہ وہ بھی روڈ پرصبر وتحمل کامظاہرہ کریں اورٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.