ایم پی اے لائق محمد کی انتقامی سیاست کیخلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ
تورغر(نمائندہ خصوصی)تورغر تحصیل جدباء کے علاقے سوری اشاڑی گاڑی حادثہ ایم پی اے لائق محمد خان کی انتقامی سیاست کامنہ بولتا ثبوت ہے مظاہرین ضلع انتظامیہ ایم پی اے کی چاپلوسی بند کرے اور عوام کی تکلیف ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے مظاہرین تفصیلات کے مطابق تورغر تحصیل جدبا کے علاقے سوری اشاڑی روڈ پرگزشتہ روزگاڑی حادثہ پیش آیا جس میں خاتون سمیت دو افراد شہید ہوئے اور چار افراد زخمی ہوئے روڈ حادثہ ضلع انتظامیہ کی عفلت کی وجہ سے پیش آیا روڈ صفائی کیلئے گئے ہوئے مشین کو انتظامیہ نے واپس کیاجس کے خلاف علاقے کے عوام نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر گیٹ پر شدید احتجاج کیاجس میں ایم پی اے اورضلع انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین کاکہنا ہے کہ ایم پی اے کی انتقامی سیاست کی وجہ سے گزشتہ روزسوری اشاڑی روڈ پر حادثہ ہوا جس میں دو افراد شہد اور چار شدید زخمی ہوئے حادثہ اس مقام پر ایا جہاں روڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند تھامظاہرہن نے مزید کہا کہ روڈ کھولنے کیلئے مشین آئی تھی مگر ایم پی اے نے انتقامی سیاست کی وجہ سے انتظامیہ کو مشین واپسی کی ہدایت دی جس پر مشین وہاں سے واپس ہوئی اوردو دن بعد اسی مقام پرحادثہ ہوا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھائے تھے جس پر ضلع انتظامیہ اورموجودہ ایم پی اے کے خلاف نعرے درج تھے بعد میں مظاہرین کے ساتھ ضلع انتظامیہ اور ایم پی اے نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کی جس میں روڈ صفائی کیلئے مشین بھیجاگیا اوردوکلومیٹر روڈ کی منظوری کے ساتھ زخمیوں کی ہسپتال کاخرچہ مانا گیا