عمران خان و دیگر کی گرفتاری، ہریپور میں احتجاجی مظاہرہ

0

ہری پور (سٹاف رپورٹر) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کے آفس کے باہر پاکستان تحریک انصاف ہریپور کے زیر اہتمام بانی پی ٹی آئی عمران خان کی غیر قانونی حراست بیگناہ قید کارکنان کی غیر قانونی گرفتاریوں اور کمر توڑ مہنگائی کیخلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ جس سے صوبائی وزیر برائے بلدیات ارشد ایوب خان، صوبائی پارلیمانی لیڈر و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی اکبر ایوب خان، ضلعی صدر راجہ احتشام و دیگر مقررین خطاب کر رہے ہیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی ہریپور کے تحصیل صدر و چیئرمین فیصل خان ترک۔چیئرمین چینتری رشید خان تنولی۔شمس علوی۔پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی صدر روبینہ شاہین اور دیگر بھی موجودتھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.