ویلج کونسل سفیدہ کا ایک کروڑ 29لاکھ روپے کا بجٹ متفقہ طور پر منظور

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار)ویلج کونسل سفیدہ کااجلاس مالی سال 2024/2025 کاکل 1کروڑ 29 لاکھ 25 ہزارروپے کابجٹ متفقہ طور پرمنظورکرلیاگیا،ترقیاتی اخراجات کی مدمیں 1 کروڑ 7 لاکھ روپے اورغیرترقیاتی اخراجات کیلئے 22لاکھ 25 ہزارروپے مختص۔گزشتہ روز ویلج کونسل سفیدہ کابجٹ اجلاس چیئرمین وپریذائیڈنگ آفیسر بشارت علی سواتی کی صدارت میں منعقد ہوااجلاس میں ممبران عاقل نوید،روح الامین اختر،محمدمشتاق،نگینہ بی بی،سیکرٹری عاقل عزیز نے شرکت کی اجلاس میں چیئرمین بشارت علی سواتی نے مالی سال 2024/2025 کابجٹ پیش کرتے ہوِئے کہا کہ ہماری کونسل کایہ تیسرا بجٹ ہے اس عرصہ کے دوران بغیر ترقیاتی فنڈ حکومت کی طرف سے ملے ویلج کونسل سفیدہ نے شہریوں کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اداروں اورمنتخب ممبران اسمبلی کے تعاون سے اقدامات اٹھائے ہیں جس میں ترقیاتی منصوبے،کونسل ایریامیں صفائی کے نظام،شہریوں کوپینے کے پانی کی فراہمی کیلئے سفیدہ واٹر سپلائی کی کسی بھی خرابی میں بحالی علاقہ میں ڈینگی واِئرس کی روک تھام کیلئے اقدامات اورنادراوین اور ریسکیو کیمپس شامل ہیں انھوں نے بتایاکہ ویلج کونسل سفیدہ حدوبانڈی نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی اخراجات کی مدمیں ایک کروڑ سات لاکھ روپے اورغیرترقیاتی اخراجات کی مد میں 22لاکھ 25 ہزارروپے کافنڈ مختص کیا ہے جس کے ملنے کاتخمینہ ہے۔اجلاس میں ممبران نے بجٹ پر بحث کی اور متفقہ طور پر ویلج کونسل سفیدہ کے کل 1کروڑ 29 لاکھ 25 ہزارروپے کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.