تاجر دوست سکیم میں مانسہرہ ایبٹ آباد اور ہریپور کو بھی شامل کرلیاگیا

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر)حکومت نے تاجر دوست اسکیم میں مانسہرہ ایبٹ آباد اور ہریپور کو بھی شامل کر دیا ہے ایف بی آر نے تاجروں سے ٹیکس وصولی کیلئے تاجر دوست اسکیم دائرہ پچاس شہروں تک بڑھا دیا ہے اور رولز کے تحت ایف بی آر نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے اس اسکیم کے تحت رجسٹرڈ تاجروں ایک سو روپے سے لے کر ایک ہزار روپے تک ماہانہ ایڈوانس ٹیکس لیاجائے گاوفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اور وعدہ پوراکر دیا ہے تاجر رجسٹریشن کا دائرہ ملک کے چھ بڑے شہروں سے پچاس شہروں تک بڑھا دیا ہے ان شہروں میں ہزارہ کے تین بڑے شہر مانسہرہ ایبٹ آباد اور ہریپور کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.